سعودی عرب میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے : جاوید میانداد

سعودی عرب میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے : جاوید میانداد

ریاض (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد نے کہاہے کہ۔۔۔

 سعودی عرب میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے ، یہاں نئے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ پروفیشنل کوچز سے ٹریننگ حاصل کریں۔جبیل میں منعقدہ تقریب میں عہد ساز بیٹسمین نے کہا کہ ہر کھلاڑی گراؤنڈ میں محنت اور لگن کے ساتھ اعتماد سے پر فارمنس دکھائے تو نتیجہ کامیابی کی صورت میں نکلتا ہے ۔ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل بڑی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ۔تقریب میں سپورٹس کمیونٹی کے صدر معاذ منیر نے جاوید میانداد کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں جاوید میانداد نے الخوبر میں ای پی سی اے 100 بالز فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں