بابراعظم کو ٹی 20سکواڈسے ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا :شاہد آفریدی
کراچی(سپورٹس ڈیسک ) سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ سے بابر اعظم کی غیر موجودگی پر مایوسی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابراعظم کو ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
ایک انٹریو میں انہوں نے ٹی ٹونٹی ٹیم سے بابراعظم کی غیر موجودگی پر کہا کہ ٹورنامنٹس سے قبل مستقل پرفارم کرنے والے کھلاڑی کو ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے ۔ بابر اعظم کی مستقل مزاجی اور دبا ؤ میں رنز بنانے کی صلاحیت نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔