نیشنل جونیئر سکواش ،ویشنوی نے نمرہ بتول کو شکست دیدی

نیشنل جونیئر سکواش ،ویشنوی  نے نمرہ بتول کو شکست دیدی

کراچی (سپورٹس ڈیسک)سندھ کی سکواش کی کھلاڑی ویشنوی نے نمرہ بتول کو شکست دیکر نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے عبداللّٰہ اور عدنان زمان نے بھی ٹاپ ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔ بوائز انڈر 19 میں ٹاپ سیڈ عبیداللّٰہ نے راحیل کو، محمد نائل علی نے داؤد احمد کو اور عثمان طاہر نے احمد کامران کو شکست دی۔ گرلز انڈر 15 میں ویشنوی نے نمرہ بتول کو 6-11، 4-11، 7-11 سے ہرا یا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں