ویمنز ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو100 رنز سے ہرادیا

ویمنز ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو100 رنز سے ہرادیا

کیویز کے 9وکٹوں پر 227رنز ،بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 127رنز پر ہمت ہار گئی

گوہاٹی (سپورٹس ڈیسک )ویمنز ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی پہلی فتح اپنے نام کر لی۔بھارت کے شہر گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نیوزی لینڈ کے 228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 127 رنز پر ہمت ہار گئی، بنگلہ دیش کی ابتدائی 5 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں، وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے نئی آنے والی بیٹرز پر پریشر مزید بڑھایا، جس کی وجہ سے پوری ٹیم 40ویں اوور میں 127 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔فہیمہ خاتون 34 جبکہ رابعہ خان 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کیویز کی جانب سے لیا تاہوہو اور جیس کیر 3،3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں جب کہ روزمیری مائیر نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے ، بروک ہالیڈے 69 اور صوفیہ ڈیوائن 63 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سوزی بیٹس 29 اور میڈی گرین 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔رابعہ خان نے 30 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں