ہانگ کانگ سپر سکسز:پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ہانگ کانگ سپر سکسز:پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کا103رنزکاہدف ایک وکٹ کے نقصان پرپورا

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )ہانگ کانگ سپر سکسز کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔کوارٹر فائنل میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹ پر 102 رنز بنائے ۔ باب سیمسن نے 26 جبکہ کونین گام نے 29 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بعدازاں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ عبدالصمد نے 10 گیندوں پر 50 رن بنائے جس میں 8چھکے شامل تھے جبکہ خواجہ نافع نے 36 رنز بنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں