دوسرا ویمنز انڈر 19 ٹی ٹونٹی بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا دیا
کاکسز بازار (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 نے پاکستان ویمنز انڈر 19 کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 3 وکٹوں سے ہرادیا۔۔۔
اس طرح پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے ۔ کاکسز بازار اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے ۔ حبیبہ اسلام نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ سکور 19 اوورز میں سات وکٹوں پر پورا کرلیا۔