کوکو گف سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی خاتون ایتھلیٹ

 کوکو گف سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی خاتون ایتھلیٹ

امریکا کی ٹینس سٹار نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمائے ، فوربز رپورٹ

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)امریکا کی ٹینس سٹار اور خواتین کی سنگلز مقابلوں کی عالمی نمبر ٹو کوکو گف نے 2025 میں بھی سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ، جو ان کا مسلسل تیسرا سال ہے ۔ ویمن ٹینس پلیئرز نے ایک بار پھر کمائی میں دیگر ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ فوربز کی "30 انڈر 30" فہرست میں شامل کی جانے والی 21 سالہ امریکی سٹار نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمائے ، جن میں سے تقریبا 80 لاکھ ڈالر انعامی رقم اور باقی خطیر رقم سپانسر شپس سے حاصل ہوئی۔

ان کے بڑے برانڈز میں نیو بیلنس، مرسڈیز بینز، رولیکس، ہیڈ، بوس، بیکر ٹلی اور فینی ٹکس شامل ہیں۔بیلا روس کی ٹینس سٹار ارینا سبالینکا نے رواں سال 30 ملین ڈالرز کمائے ، سبالینکا کو 15 ملین ڈالرز پرائز منی جبکہ باقی معاہدوں سے ملے ۔اسی طرح ومبلڈن چیمپئن ایگا سوائٹک نے 23.1 ملین ڈالرز کمائے ، انہوں نے 10.1 ملین ڈالرز پرائز منی اور 13 ملین ڈالرز معاہدوں سے کمائے ۔اب تک صرف 4 ویمن ایتھلیٹس سال میں 30 ملین ڈالرز کما چکی ہیں، جس میں کوکو گف ، سبالینکا، ناؤمی اوساکا اور سرینا ولیمز شامل ہیں۔اسی طرح سب سے زیادہ کمانے والی 15 ایتھلیٹس میں 10 ٹینس پلیئرز شامل ہیں جبکہ 10 زیادہ کمانے والی ایتھلیٹس میں 7 ڈبلیو ٹی اے پلئیرز ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں