فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی اوپنر فخر زمان کو سری لنکا کے خلاف حال ہی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق فخر زمان کو میچ فیس کے 10 فیصد جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے ۔ یہ ان کا گزشتہ 24 ماہ میں پہلا ایسا جرم ہے ۔یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 19ویں اوور میں پیش آیا جب فخر زمان آؤٹ نہ دینے کے فیصلے پر امپائروں سے طویل بحث کرتے نظر آئے ۔