بھارتی پرچم لہرانے ،جرسی پہننے پر قومی کبڈی پلیئرمشکل میں

بھارتی پرچم لہرانے ،جرسی پہننے پر قومی کبڈی پلیئرمشکل میں

پاکستان کبڈی فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس طلب،سخت ترین ایکشن لینے کا عندیہ حلفا کہتا ہوں مجھے پتا نہیں تھا ٹیموں کا نام انڈیا،پاکستان رکھا جائیگا،عبیداللہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کبڈی کھلاڑی عبیداللہ کے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے ، شرٹ پہننے اور بھارتی جھنڈا لہرانے کے معاملے پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔فیڈریشن سیکرٹری رانا سرور کا کہنا تھا کہ چیئرمین شافع حسین نے 27 دسمبر کو اجلاس طلب کیا ہے ، بحرین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 16 کھلاڑیوں نے شرکت کی، پاکستان کی یہ قومی ٹیم نہیں تھی اور نہ ہی اس کی اجازت طلب کی گئی ۔رانا سرور کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑی کا بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنا اور جھنڈا لہرانا ناقابل برداشت ہے ، معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی اور سخت ترین ایکشن لیا جائے گا ،خود ساختہ پروموٹرز کے خلاف بھی ایکشن لیں گے ، دوسری طرف کھلاڑی عبیداللہ راجپوت نے کہا کہ ہرسال یہ ٹورنامنٹ بحرین میں ہوتا ہے ، پہلے بھی اس کپ میں شرکت کرچکاہوں، حلفاکہتاہوں مجھے پتا نہیں تھا کہ ٹیموں کا نام انڈیا اور پاکستان رکھا جائیگا، کمنٹیٹر کو کہاکہ وہ اعلان کرکے کہے کہ یہ انڈیا پاکستان کا میچ نہیں ہے بلکہ لوکل کپ ہے ۔ پاکستان پر جان بھی قربان ہے ، اگر میری وجہ سے کسی کا دل دکھی ہوا ہے تو معافی چاہتاہوں اور اپنی فیڈریشن، استاد اور چاہنیوالوں سے معذرت کرتاہوں، اس کپ کو کپ ہی رہنے دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں