تھائی لینڈ کی ملکہ کا جنوب مشرقی ایشیائی گیمز میں گولڈ میڈل
جکارتہ(سپورٹس ڈیسک)تھائی لینڈ کی ملکہ Suthida نے جنوب مشرقی ایشیائی گیمز میں سیلنگ کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ تھائی ملکہ نے مکسڈ کیل بوٹ SSL47 کیٹیگری میں مقابلہ کیا۔۔۔
انہوں نے 47 فٹ لمبی کشتی پر 9 دیگر ساتھیوں کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیا۔ ملائشیا کی ٹیم دوسرے اور میانمار تیسرے نمبر پر رہا۔تھائی بادشاہ نے فاتحین کو سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغے پیش کیے ۔