کوہلی کا وائٹ بال کپتانی دور مایوس کن رہا، ہربھجن،ٹام موڈی کا انکشاف
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کے وائٹ بال کپتانی دور میں بھارتی ٹیم کو زیادہ آئی سی سی ٹرافیز جیتنی چاہئیں تھیں، مگر ایسا نہیں ہو سکا۔
کوہلی کے پاس مضبوط اور تجربہ کار ٹیم تھی، اس کے باوجود ویرات کی قیادت میں ٹیم کو بڑے ٹورنامنٹس میں کامیابی نہیں مل سکی۔ ٹام موڈی نے کہا کہ ویرات کوہلی کا دور بہت زیادہ توقعات کا دور تھا لیکن انجام مایوس کْن ثابت ہوا۔