وجے ہزارے ٹرافی:کوہلی اور شرما کی فی میچ تنخواہ 60ہزار روپے

وجے ہزارے ٹرافی:کوہلی اور شرما کی فی میچ تنخواہ 60ہزار روپے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )وجے ہزارے ٹرافی میں تنخواہیں آئی پی ایل کی طرح نیلامی کے تحت طے نہیں ہوتیں بلکہ کھلاڑی کے کھیلے گئے لسٹ اے میچز کی تعداد کو بنیاد بنایا جاتا ہے۔

وجے ہزارے ٹرافی میں دہلی کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی اور ممبئی کی نمائندگی کرنے والے روہت شرما دونوں سینئر کیٹیگری میں آتے ہیں کیونکہ وہ 40 سے زائد لسٹ اے میچز کھیل چکے ہیں اوراس وجہ سے انہیں فی میچ 60 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں جو کسی بھی دیگر ڈومیسٹک سینئر کھلاڑی کے برابر ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وجے ہزارے ٹرافی میں کھلاڑیوں کی آمدنی صرف میچ فیس تک محدود نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ اِنہیں یومیہ الاؤنس، سفر، کھانے اور رہائش کے اخراجات، انعامی رقم، پرفارمنس بونس، مین آف دی میچ ایوارڈ ملنے پر عام طور پر 10 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی ان دونوں کھلاڑیوں کو ایک ون ڈے میچ کھیلنے پر تقریباً 6 لاکھ روپے ادا کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں