کھلاڑی پر تنقید اور بدتمیزی میں فرق ہوتا ہے :حارث رؤف

کھلاڑی پر تنقید اور بدتمیزی میں فرق ہوتا ہے :حارث رؤف

پرفارمنس دے رہا ہوں لیکن پھر بھی مجھ پر تنقید کی جارہی ہے ،قومی فاسٹ بالر

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ کپتان کا اپنے کھلاڑی سے پرفارمنس نکلوانے میں بڑا کردار ہوتا ہے ، پاکستان کے میچ ہارنے پر قومی کھلاڑی بھی دکھی ہوتے ہیں۔حارث رؤف نے آسٹریلیا میں خصوصی انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلین پچز سے خاص محبت نہیں، آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا جس سے کیریئر میں فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پر تنقید اور کھلاڑی سے بدتمیزی میں فرق ہوتا ہے ، ہمارے کچھ لوگ لائن کراس کرلیتے ہیں۔حارث رؤف نے کہا کہ میں نے جب بھی پاکستان کے لیے کھیلا ہے ہمیشہ سو فیصد کوشش کی ہے۔

میرا کردار ہمیشہ وکٹیں لینا ہوتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ بیگ بیش میں مجھے کہا گیا کہ دفاعی انداز میں بالنگ کرنے کی ضرورت نہیں، مجھے میلبورن اسٹارز کی مینجمنٹ نے کہا کہ دنیا کے بیٹرز آپ سے ڈرتے ہیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے بگ بیش میں صرف وکٹیں لینے کا کردار دیا گیا، مجھے کہا رنز کی پروا نہیں کرنی ۔حارث رؤف نے کہا کہ ایشیا کپ کے بعد تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دے رہا ہوں، میرے کیریئر کا مشکل وقت نہیں، حال ہی میں پرفارمنس دی ہے ، پرفارمنس دوں یا نہ دوں لیکن پھر بھی مجھ پر تنقید کی جارہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں