انگلینڈ کے سابق فاسٹ بالر ٹونی پگوٹ انتقال کر گئے

انگلینڈ کے سابق فاسٹ  بالر ٹونی پگوٹ انتقال کر گئے

لندن (سپورٹس ڈیسک)سسیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب اور انگلینڈ کے سابق فاسٹ بالر ٹونی پگوٹ 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔۔۔

انگلینڈ کے لیے ان کی واحد ٹیسٹ شرکت 1983-84 میں ہوئی، جب نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران انجری بحران کے باعث انہیں اچانک قومی ٹیم میں شامل کیا گیا، حتی کہ اس میچ کیلئے انہیں اپنی شادی بھی ملتوی کرنا پڑی۔1996 میں انجریز کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ سسیکس واپس آئے اور کچھ ہی عرصے میں چیف ایگزیکٹو مقرر ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں