رحمان گرباز پر پشاور زلمی کی وضاحت، نئی سائننگ کا اعلان

رحمان گرباز پر پشاور زلمی کی وضاحت، نئی سائننگ کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پشاور زلمی نے افغانستان کے بیٹر رحمان اللّٰہ گرباز کی لیگ میں ڈائریکٹ سائننگ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ رحمان اللّٰہ گرباز کی حالیہ ڈائریکٹ سائننگ اس وقت کی گئی جب انہیں پی سی بی اور افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) دونوں کی جانب سے این او سی موصول ہوچکا تھا۔ رحمان اللّٰہ گربار سائننگ کے وقت فراہم کردہ آفیشل لسٹ میں دستیاب بہترین آپشنز میں شامل تھے اور ان کی سائننگ مکمل طور پر مقررہ طریقہ کار کے مطابق کی گئی۔ یہ فیصلہ خالصتاً پیشہ ورانہ اور کرکٹ بنیادوں پر کیا گیا، جو پاکستان سپر لیگ کے قواعد، پی سی بی کی ہدایات اور لیگ کے طے شدہ فریم ورک کے عین مطابق ہے ۔

اس فیصلے میں میرٹ، ٹیم کی ضروریات اور طے شدہ ضابطہ کار کے علاوہ کسی بھی عنصر کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ فرنچائز پی سی بی کی پالیسیوں اور فیصلوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں کام کرتی رہے گی۔بیان میں شائقین کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جذبہ، صبر اور غیر مشروط حمایت ہمیں مزید آگے بڑھنے ، نئی مثالیں قائم کرنے اور اس فرنچائز کی اقدار کو برقرار رکھنے کی تحریک دیتی ہے ۔ فرنچائز اپنی آئندہ ڈائریکٹ سائننگ کا اعلان مناسب وقت پر کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں