پاکستان ویمنز اے ٹیم تھائی لینڈ چلی گئی
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ویمنز اے کرکٹ ٹیم ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے تھائی لینڈ چلی گئی ۔
پاکستان ویمنز اے ٹیم کراچی سے براستہ دبئی بنکاک پہنچی، پاکستان ویمنز اے ٹیم کل نیپال کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔حفصہ خالد پاکستان ویمنز اے ٹیم کی کپتانی کریں گی، ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 22 فروری تک بنکاک میں کھیلا جائے گا۔