پنک گیمز، میڈلسٹ خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی جانب سے کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026ء میں گولڈ وسلور میڈلز حاصل کرنیوالی راولپنڈی ڈویژن کی۔۔۔
خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ تقریب شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے راولپنڈی ڈویژن کی7گولڈ اور 15سلور میڈلسٹ خواتین کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹس، سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کیش پرائز دئیے ۔