قومی ہاکی ٹیم نے مینجمنٹ کیخلاف بغاوت کا علان کر دیا

 قومی ہاکی ٹیم نے مینجمنٹ کیخلاف بغاوت کا علان کر دیا

قومی ہاکی ٹیم نے مینجمنٹ کیخلاف بغاوت کا علان کر دیا ہوٹل کیا گیااور نہ ہی اچھی جگہ مہیا کی، خود پکاتے ، کپڑے دھوتے رہے ، کپتان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوئی نمائندہ کھلاڑیوں کے لیے ایئرپورٹ نہ پہنچا جبکہ قومی کپتان نے ٹیم مینجمنٹ کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ نے کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹیم مینجمنٹ کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلیں گے ۔کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم مینجمنٹ نے ہوٹل کیا اور نہ ہی اچھی جگہ مہیا کی، کھلاڑی خود کھانا پکاتے رہے اور کپڑے دھوتے رہے ، ایسی صورتحال میں ٹیم کیسے پرفارم کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سولہ گھنٹے ہوٹل کے انتظار کیلئے سڑکوں پر ذلیل کیا گیا جبکہ ابھی بھی کئی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ٹورز کے ڈیلی الاؤنس بقایا ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آسٹریلیا میں ہاکی کے کھلاڑیوں کی ناقص رہائش اور کھانے کے سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں صدر ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی اور جنرل سیکرٹری رانا مجاہد سمیت ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں