پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈی نے ٹیم کے نام پنڈیز رکھ دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں شامل نئی فرنچائز راولپنڈی نے اپنی ٹیم کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی میں ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فرنچائز خریدی تھی تاہم مالکان نے ٹیم کیلئے شہر کا نام ملتان سے بدل کر راولپنڈی رکھا تھا، راولپنڈی فرنچائز کی جانب سے ٹیم کا نام پنڈیز رکھا گیا ہے ۔ٹیم کے نام کا اعلان سوشل میڈیا پر 25 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا، جس میں راولپنڈی شہر کے مشہور مقامات دکھائے گئے ۔