ڈوپلیسی نے بابر کی بیٹنگ آرڈر میں تنزلی کا فیصلہ درست قرار دیدیا
جو ہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے سابق کپتان نے پاکستانی بیٹر بابراعظم کے بیٹنگ آرڈر میں تنزلی کے فیصلے کی حمایت کر دی۔ ایک بیان میںفاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا فیصلہ حکمت عملی کے مطابق درست تھا۔
ڈوپلیسی نے کہا کہ ٹی20 کرکٹ میں ابتدائی 6 اوورز میں تیز رفتار سٹرائیک ریٹ درکار ہوتا ہے ، کلاسک سٹروک کھیلنے والے کھلاڑی جیسے بابراعظم کبھی کبھار اس رفتار کے تقاضوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔