ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کی مستحق نہیں :باسط علی

ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کی مستحق نہیں :باسط علی

کراچی (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ سے شکست سے دلبرداشتہ سابق قومی کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم جس قسم کی کرکٹ کھیل رہی ہے ، اس کے ساتھ وہ مستحق نہیں کہ سیمی فائنل کھیلے ۔

باسط علی نے کہا کہ کھلاڑیوں سے زیادہ ٹیم مینجمنٹ کی غلطی ہے ، جنہوں نے یہ ٹیم سلیکٹ کی۔ سلیکشن کمیٹی اور مائیک ہیسن جو پیراشوٹ سے آیا اور اب اپنی من مانی کر رہا ہے ، ان کی غلطی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر صائم ایوب کو نیچے لا کر بابر سے اوپن کراتے تو بہتر ہوتا۔ بابر کی نمبر چار پر جگہ نہیں بنتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں