عبدالرزاق نے دو سال تک شادی چھپانے کی وجہ بتا دی

 عبدالرزاق نے دو سال تک شادی چھپانے کی وجہ بتا دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹر عبدالرزاق نے دو سال تک اپنی شادی چھپانے کی وجہ بیان کردی۔ایک پروگرام میں سابق کرکٹر عبدالرزاق نے بتایا کہ شادی کرنی تھی، انگلینڈ، یورپ امریکا سے آفر بہت زیادہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ 1996 میں میرا ٹیم میں ڈیبیو ہوا اور والدہ نے 1997 میں مجھ سے کہا تھا میری خواہش یہ ہے کہ میں اپنی بہن کی بیٹی سے تمہاری شادی کروں۔ والدہ کا جب انتقال ہوگیا اور شادی کا وقت آیا تو مجھے ان کی بات یاد رہی۔ میں نے خالہ سے کہا کہ امی کی خواہش تھی اور میں اب شادی کرنا چاہ رہا ہوں، جب شادی کی تو کسی کو بتایا بھی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ اس وجہ سے ہوا کہ تین سے چار رشتے بہت مضبوط تھے مجھے ڈر تھا کہ اگر شادی کا اعلان کروں گا تو وہ کوئی مسئلہ نہ کردیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں