ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، سدرہ امین کو تنبیہ جاری
کینڈی (سپورٹس ڈہیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر باضابطہ تنبیہ جاری کر دی ہے ۔
یہ میچ بلوم فونٹین میں اتوار کے روز کھیلا گیا تھا۔ آؤٹ ہونے کے بعد سدرہ امین نے کریز چھوڑنے سے قبل غصے میں اپنا بلا زمین پر دے مارا۔ اس سے قبل بھی انہیں 5 اکتوبر 2025 کو بھارت کے خلاف اسی نوعیت کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔