انگلینڈ ایڈیلیڈ کا ڈسپلے دہرائیگا:سیم کرن
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر سیم کرن نے کہا ہے کہ وانکھیڈے کے ہجوم کو خاموش کرنے کیلئے انگلینڈ ایڈیلیڈ میں سیمی فائنل کارکردگی کو بھارت کے خلاف دہرائے گا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ مسلسل تیسرے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ کریگا ۔انہوں نے یاد کیا کہ کس طرح بٹلر اور ہیلز نے 24گیندوں کے ساتھ 169 کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے بولنگ اٹیک کو تہس نہس کردیا تھا۔