ایما راڈوکانو فطری کھیل کی واپسی کیلئے مختلف کوچز سے رہنمائی کی خواہاں
کیلیفورنیا (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ایماراڈوکانو نے کہا کہ وہ اپنے قدرتی اندازِ کھیل کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے مختلف کوچز سے رہنمائی لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
۔2021 کی امریکن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے والی ایماراڈوکانو نے کہا کہ وہ مستقل کوچ رکھنے کے خیال کے لیے اب بھی تیار ہیں، تاہم وہ چاہتی ہیں کہ کوچ ان کے کھیل کے انداز پر مکمل طور پر حکم چلانے کے بجائے انہیں آزادی دے ۔