ایف آئی ایچ کا ہاکی کے فروغ کیلئے خواتین کو خراج تحسین

 ایف آئی ایچ کا ہاکی کے فروغ کیلئے خواتین کو خراج تحسین

ایف آئی ایچ کا ہاکی کے فروغ کیلئے خواتین کو خراج تحسین فیڈریشن ہر سطح پر صنفی برابری اور شمولیت پر یقین رکھتی ہے ،صدر طیب اکرام

لاہور (سپورٹس ڈیسک)عالمی یومِ خواتین کے موقع پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پانچ مختلف براعظموں سے تعلق رکھنے والی پانچ نمایاں خواتین کو اجاگر کیا ہے جو ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے مطابق ان خواتین میں افریقہ میں گراس روٹس سطح پر ہاکی کے فروغ کے لیے کام کرنے والی شخصیات، یورپ میں اولمپک تجربے کو قیادت میں بدلنے والی رہنما، بحرالکاہل کے جزائر میں ہاکی کو آگے بڑھانے والی شخصیات، جنوبی امریکا میں شمولیتی پروگرامز کے ذریعے کھیل کو فروغ دینے والی خواتین اور ایشیا میں متاثر کن قیادت فراہم کرنے والی رہنما شامل ہیں۔ یہ تمام خواتین ہاکی کے عالمی خاندان کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔اس موقع پر ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام نے صنفی مساوات اور شمولیت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ہر سطح پر صنفی برابری اور شمولیت پر یقین رکھتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں ہاکی کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ امپائرز اور آفیشلز میں بھی 50، 50 فیصد صنفی تناسب کے ذریعے برابری کی بہترین مثال قائم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں