بھارتی بدانتظامی، ویسٹ انڈیز کرکٹرز کئی دنوں سے خوار
احمد آباد(سپورٹس ڈیسک) بھارتی بدانتظامی کے باعث آئی سی سی چارٹرڈ فلائٹس کا بندوبست نہ کرسکا، ویسٹ انڈیز کرکٹرز کی کمرشل پروازوں سے روانگی ہوئی۔
سی ڈبلیو آئی کا کہنا تھا کہ مسلسل تاخیر کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو شدید تناؤ کا سامنا تھا، کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ۔سی ڈبلیو آئی نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی کمرشل فلائٹس کے ذریعے وطن واپسی کیلئے کوششیں کی گئی ہیں، کچھ کھلاڑی اب بھارت سے روانہ ہو گئے ہیں، کچھ ایک دو دن میں روانہ ہوں گے ۔