اولمپکس میں شامل کرکٹ مقابلوں کی تیاری کیلئے میجر لیگ کرکٹ کا انعقاد

 اولمپکس میں شامل کرکٹ مقابلوں کی  تیاری کیلئے میجر لیگ کرکٹ کا انعقاد

لاہور(سپورٹس ڈیسک) 128سال بعد اولمپکس میں شامل کیے جانے والے کرکٹ مقابلوں کی تیاری کے لیے میجر لیگ کرکٹ کا انعقاد ہوگا، لاس اینجلس اولمپکس2028 کے میزبان امریکا کے شہر کیلیفورنیا میں پہلی مرتبہ میجر لیگ کرکٹ کھیلی جائے گی۔

نائٹ رائیڈرز کرکٹ فیلڈ میں 5 میچز کا آغاز یکم جولائی کو لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز اور واشنگٹن فریڈم کے درمیان مقابلے سے ہوگا، لیگ میں 4 جولائی کو امریکا کے 250 ویں جشن آزادی کی سالگرہ کے موقع پر بھی کرکٹ میچز ہوں گے ۔واضح رہے کہ لاس اینجلس اولمپکس2028 کے ٹی ٹو نٹی کرکٹ مقابلوں میں مرد اور خواتین کی 6، 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں