سعودشکیل سپر لیگ سے ٹیم میں شامل ہونے کے خواہشمند

سعودشکیل سپر لیگ سے ٹیم میں شامل ہونے کے خواہشمند

اچھا پرفارم کروں گا تاکہ ون ڈے سکواڈ کیلئے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر سکوں

کراچی (سپورٹس ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھا کر ون ڈے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔سعود شکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایڈیشن میں اچھی پرفارمنس رہی، اب نئے سرے سے شروع کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ ایک مرتبہ پھر اچھی کرکٹ کھیلیں۔ اْنہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ سیزن بڑا اہم ہے ، آگے ون ڈے ورلڈ کپ آ رہا ہے ، میں اچھا پرفارم کروں گا تاکہ سلیکٹرز کی توجہ حاصل کروں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے کہا کہ نئے فاسٹ بولرز کا یونٹ ہے کوشش ہو گی کہ اچھا کمبی نیشن بنا لیں۔اْنہوں نے کہا کہ ہمارا جوش و جذبہ رہے گا، فینز کی وجہ سے جوش بڑھتا ہے ، ان کو موقع نہیں مل رہا، ان سے کہیں گے گھر میں دیکھیں اور ہمیں سپورٹ کریں۔ سعود شکیل نے کہا کہ پہلی مرتبہ 8 ٹیمز کھیل رہی ہیں، تو مقابلہ زیادہ ہو گا، ایڈیشن کے اختتام پر ہی پتہ چلے گا کہ کیا چیزیں اچھی رہیں اور کیا نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں