دو،تین ٹیمیں بیک وقت میدان میں اتار سکتے ہیں:سوریاکمار
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے لئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والے سوریا کمار یادیو نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں بھارت کا ٹیلنٹ پول اتنا بڑا ہے کہ دو یا تین بین الاقوامی سطح کی ٹیموں کو بیک وقت میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔۔
، اس کی وجہ بہترین گھریلو ساخت اور فرنچائز ماحولیاتی نظام ہے ۔ سوریا کمار یادیو نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھارت کے بڑھتے ہوئے غلبے کا سہرا گھریلو مقابلوں اور انڈین پریمیئر لیگ کو دیا۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران انہوں نے موجودہ ٹیم کو ہندوستان کی بہترین ٹی ٹونٹی ٹیم قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ ٹیلنٹ کی بات کریں تو ٹیلنٹ کی مسلسل آمد ہو رہی ہے ۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہر سال کتنے کھلاڑی ابھر رہے ہیں۔ آپ جتنی چاہیں ٹی ٹونٹی ٹیمیں بنا سکتے ہیں۔