زمبابوے کے 2 کھلاڑیوں کی قلندرز فیملی میں شمولیت
لاہور (سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز نے زمبابوے کرکٹ کے ساتھ جاری تعاون کو مزید مضبوط کرتے ہوئے 2 ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کلائیو مادانڈے اور تشنگا موسیقیوا کو اپنے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت قلندرز فیملی میں شامل کر لیا ہے ۔
جہاں انہیں اعلیٰ سطح کی کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔ یہ اقدام لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان جاری طویل مدتی اشتراک کا حصہ ہے ، جس کا مقصد دونوں ممالک کے نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنا اور انہیں بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت قلندرز کے کھلاڑی زمبابوے کے ڈومیسٹک سرکٹ میں کھیلتے ہیں جبکہ زمبابوے کے کرکٹرز کو پاکستان سپر لیگ سمیت جدید کرکٹ کے ماحول میں سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔