عاصم خان نے ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے عاصم خان نے ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
عاصم خان نے ہانگ کانگ میں ہونے والا ورلڈ چیمپئن شپ ایشین کوالیفائر ایونٹ جیت کر ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ملائیشیا کے جوکم چواہا کو 2-3 سے ہرایا۔عاصم خان کی جیت کا سکور 3-11 ،11-13، 11-9 ،11-3 اور 10-12 رہا۔