کراچی کنگز نے اگلے میچ تک 4کھلاڑیوں کو رخصت پر بھیج دیا

کراچی کنگز نے اگلے میچ تک 4کھلاڑیوں کو رخصت پر بھیج دیا

وارنر،ایڈم زیمپا ،حسن علی اور اعظم خان شامل ، اگلا میچ 9اپریل کوزلمی سے ہوگا

کراچی(سپورٹس ڈیسک )کراچی کنگز ٹیم انتظامیہ نے اگلے میچ تک چار کھلاڑیوں کو رخصت دیدی، کراچی کنگز نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زیمپا کو رخصت دے دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دو مقامی کھلاڑیوں حسن علی اور اعظم خان کو بھی رخصت دے دی گئی، ڈیوڈ وارنر کو 9اپریل تک رخصت دے دی گئی، ڈیوڈ وارنر اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے ۔ایڈم زیمپا بھی چند روز گھومنے پھرنے کے لیے واپس جائیں گے ، حسن علی فیملی فنکشن کی وجہ سے 7اپریل کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کریں گے ، اعظم خان 5اپریل کو سکواڈ جوائن کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق ڈیوڈ وارنر 9اپریل جبکہ ایڈم زیمپا 7اپریل کو دوبارہ سکواڈ جوائن کریں گے ، کراچی کنگز اپنا اگلا میچ پشاور زلمی کے خلاف 9 اپریل کو کراچی میں کھیلے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں