ایشین بیچ گیمز:سپرنٹر فائقہ ، سمیع اللّٰہ کافائنلز کیلئے کوالیفائی

 ایشین بیچ گیمز:سپرنٹر فائقہ ، سمیع اللّٰہ کافائنلز کیلئے کوالیفائی

ثانیہ(سپورٹس ڈیسک)چین میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی سپرنٹر فائقہ ریاض اور سمیع اللّٰہ 60 میٹر ریس کے فائنلز میں پہنچ گئے۔کبڈی ایونٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 30 کے مقابلے 43 پوائنٹس سے ہرا دیا۔

چین کے شہر ثانیہ میں جاری ایشین بیچ گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 30 کے مقابلے 43 پوائنٹس سے ہرا دیا۔پاکستانی سپرنٹرز فائقہ ریاض اور سمیع اللّٰہ 60 میٹر ریس کے فائنلز میں پہنچ گئے ۔ویمنز کی 60 میٹر ریس کی تیسری ہیٹ میں فائقہ نے دوسری پوزیشن کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی، سپرنٹر تامین خان 60 میٹر کے فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں۔مردوں کی 60 میٹر ریس کی پہلی ہیٹ میں سمیع اللّٰہ بھی دوسری پوزیشن کے ساتھ فائنل میں پہنچے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں