زمبابوے کے خلاف سیریز ،قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان

 زمبابوے کے خلاف سیریز ،قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان

زمبابوے کے خلاف سیریز ،قومی ویمنز سکواڈ کا اعلان ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی،سیریز4 سے 9 مئی تک کراچی میں ہو گی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔یہ سیریز4 سے 9 مئی تک کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ اسی مقام پر تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز12 سے 15 مئی تک شیڈول ہے ،جس کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی۔سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہے اور تینوں میچز 4، 6 اور9 مئی کو دوپہر3 بج کر30 منٹ پر شروع ہوں گے ۔

سکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور تسمیہ رباب شامل ہیں۔ریزرو کھلاڑیوں میں ارم جاوید، ایمان فاطمہ، سائرہ جبین، طوبی حسن اور عنبر کائنات شامل ہیں۔ سیریز کے مطابق4 مئی کو پہلا،6 مئی کو دوسرا اور9 مئی کو تیسرا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا جبکہ ٹی ٹونٹی میچز 12، 14 اور15 مئی کو شام7 بج کر30 منٹ پر شروع ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں