بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان

بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ، جس کی قیادت نجم الحسن شانتو کریں گے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق یہ ٹیسٹ میچ 8 مئی سے ڈھاکہ کے شیرِ بنگلا نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا ، ٹیم میں مشفیق الرحیم، لٹن داس، مومن الحق، شادمان اسلام اور تجربہ کار آل راؤنڈر شامل ہیں، جبکہ فاسٹ باؤلرز تسکین احمد اور شوریف الاسلام کی بھی واپسی ہوئی ہے ۔نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں تنزید حسن اور امیت حسن شامل ہیں۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں