وکٹ جیسی بھی ہو ہر طرح سے تیاری کر رکھی شاہین شاہ
ہر ٹیم اپنی کنڈیشنز میں ٹف ہوتی ہے ، ہمارا ٹارگٹ یہ ہے کہ ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کیسے پہنچنا ہے بنگلا دیش نے پہلے یہاں جو میچز جیتے ہیں وہ سپن ٹریک پر جیتے ہیں ، گرین وکٹ کے لیے بھی تیار ہیں،ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہر ٹیم اپنی کنڈیشنز میں ٹف ہوتی ہے ، لیکن دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی تیاری کیا کی ہے ۔ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کا ہمارے لیے بڑا لمبا سیزن ہے ، شاید ایسا پہلی بار ہو رہا ہے ، امید ہے کہ کنڈیشنز ہمارے لیے اچھی ہوں گی اور ہم بہترین کرکٹ کھیلیں گے ۔شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم صرف اس ٹیسٹ سیریز کو نہیں بلکہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو دیکھ رہے ہیں، ہمارا ٹارگٹ یہ ہے کہ ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کیسے پہنچنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا 100 فیصد ٹارگٹ فائنل کھیلنا ہے اور اس کے لے ہم نے بہترین کرکٹ کھیلنی ہے ، بنگلا دیش نے پہلے یہاں جو میچز جیتے ہیں وہ سپن ٹریک پر جیتے ہیں۔فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ جو بھی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کھیلتی ہے وہ اپنی کنڈیشنز کا استعمال کرتی ہے ، ہم نے سپنرز کے لیے اپنی کنڈیشنز استعمال کی ہیں۔شاہین آفریدی نے کہا کہ وکٹ جیسی بھی ہوگی، بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے ۔
گرین وکٹ پر محمد عباس اور خرم شہزاد بہت مددگار ثابت ہوں گے ۔شاہین آفریدی نے کہا کہ ہم نے ہر طرح سے تیاری کر رکھی ہے ، گرین وکٹ کے لیے بھی تیار ہیں۔شاہین آفریدی نے کہا کہ بنگلادیش کے پاس شان ٹیٹ جیسا بہترین بولنگ کوچ ہے اور بنگلادیشی بولرز کی فارم بھی اچھی ہے ، لیکن امید کرتا ہوں یہ ہمارے خلاف اچھی کارکردگی نہ دکھائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ہمیں زیادہ فوکس ٹیسٹ کرکٹ پر کرنا ہوگا۔