ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم اور شان مسعود کی ترقی

 ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم اور شان مسعود کی ترقی

ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم اور شان مسعود کی ترقی روٹ پہلے ،ہیری بروک دوسرے نمبر پر ،بولنگ میں نعمان علی کا دوسرا نمبر

دبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستانی بیٹرز بابر اعظم اور شان مسعود نے قابل ذکر ترقی حاصل کی ہے ۔پاکستان کے بلے بازوں میں سعود شکیل بدستور سرفہرست ہیں، وہ 734 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی 664 پوائنٹس کے ساتھ 21 ویں نمبر پر رہے ۔بابر ایک مقام چڑھ کر 656 پوائنٹس کے ساتھ 22 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے کپتان شان نے دو درجے بہتری کے ساتھ 576 پوائنٹس کے ساتھ 42 ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔

اس کے برعکس سلمان علی آغا اپ ڈیٹ کی گئی فہرست میں ایک پوزیشن کھسک کر 28ویں نمبر پر آگئے ۔ بیٹنگ رینکنگ میں جو روٹ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جس کے بعد ہیری بروک دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بولنگ چارٹ میں شاہین شاہ آفریدی 632 پوائنٹس کے ساتھ 24ویں نمبر پر پاکستان کے سب سے زیادہ رینکنگ والے فاسٹ بولر ہیں۔ جسپریت بمراہ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں اور پاکستانی سپنر نعمان علی دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مچل سٹارک تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں