فیفا نے ایرانی فٹبال فیڈریشن کو مذاکرات کیلئے بلا لیا

 فیفا نے ایرانی فٹبال فیڈریشن کو مذاکرات کیلئے بلا لیا

تہران (سپورٹس ڈیسک)فیفا نے ایرانی فٹ بال فیڈریشن کو رواں برس شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق درپیش مسائل پر بات چیت کے لئے اپنے ہیڈ کوارٹر زیورخ طلب کر لیا ہے ۔

 یہ دعوت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران نے ٹورنامنٹ میں اپنی شرکت کو فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کی جانب سے ملنے والی مخصوص ضمانتوں سے مشروط کر دیا ہے ۔ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج  کے مطابق میزبان ممالک کو ہماری مسلح افواج  کی توہین کا کوئی حق نہیں ہے اگر فیفا ہمیں اس حوالے سے ضمانت دیتا ہے تو ہم ورلڈ کپ میں ضرور جائیں گے ، بصورتِ دیگر ٹیم واپس آ سکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں