بابر اعظم کو دوبارہ کپتان نہیں بنانا چاہیے :احمد شہزاد

بابر اعظم کو دوبارہ کپتان نہیں بنانا چاہیے :احمد شہزاد

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے کہاہے کہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتان نہیں بنانا چاہیے ۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ ایک ٹورنامنٹ کے 8 میچوں میں اچھی کپتانی ہوگئی یا ٹیم جیت گئی تو اس کا مطلب ہے کہ کپتان بالکل بدل گیا ہے ، پہلے پانچ سال ٹیم کی کپتانی کس کے پاس تھی۔انہوں نے کہا کہ آپ پانچ سال کی ناکامی کو ایک ٹورنامنٹ کی کامیابی سے کیسے بدل سکتے ہیں۔احمد شہزاد نے کہا کہ بابر اعظم بہت زبردست کھیل رہے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں اور پاکستان کے لیے ڈھیروں رنز کرکے میچز جتوائیں، ان کے اور ملک کے لیے یہی بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ بابر کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی ٹیسٹ میں پرفارمنس نہیں ہے ، 24 سے 25 اننگز میں صرف دو نصف سنچریاں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں