کوہلی کے ساتھی کھلاڑی امن پریت سنگھ کا اچانک انتقال
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے سابق انڈر 19 کرکٹر اور پنجاب کے میڈیم پیسر امن پریت سنگھ گل چنڈی گڑھ میں انتقال کر گئے ہیں۔۔
ان کی عمر محض 36 برس تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق امن پریت کی اچانک موت نے کرکٹ برادری کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے ، تاہم ان کی موت کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی۔امن پریت سنگھ وہ کھلاڑی تھے جو انڈر 19 کرکٹ میں کوہلی کے ساتھی رہے اور انہوں نے 2007 میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔