محسن نقوی دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے
لاہور (سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دو روزہ دورے پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئے ، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ڈھاکہ کے ہوائی اڈے پر بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ اسد عالم صائم، سیکرٹری داخلہ ابو نعیم اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناظم الدین نے ان کا خیرمقدم کیا۔ دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر ملاقاتیں متوقع ہیں۔