رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
ریاض(سپورٹس ڈیسک)النصر کے پرتگالی سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔پرتگالی سپر سٹار تین مختلف بڑی قومی لیگز میں 100 یا اس سے زائد گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔
رونالڈو نے یہ تاریخی سنگ میل النصر کی الشباب کے خلاف 2-4 کی کامیابی کے دوران عبور کیا۔ میچ کے 75ویں منٹ میں سادیو مانے کے پاس پر رونالڈو نے گیند جال میں پہنچائی جو سعودی پرو لیگ کے 105 میچز میں ان کا 100واں گول تھا۔