ملک میں پہلی بار آٹومیٹک شٹل فیڈنگ مشین متعارف

ملک میں پہلی بار آٹومیٹک  شٹل فیڈنگ مشین متعارف

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل بیڈمنٹن کوچ رضی الدین احمد نے پاکستان میں بیڈمنٹن کھیل کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے ملک میں پہلی بار آٹومیٹک شٹل فیڈنگ مشین متعارف کرادی۔

 اس سلسلہ میں رضی سپورٹس اکیڈمی کی طرف سے ملک بھر بیڈمنٹن کوچز اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز مرد و خواتین کے لیے ایک سیمینار کا شالیمار کلب راولپنڈی میں انعقاد کیاگیا ہے جو 9 تا 10 مئی جاری رہے گا۔ مشین کے ذریعے ٹریننگ کے جدید پروگرامز بھی سکھائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں