بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو ہرا کر لا لیگا ٹائٹل جیت لیا

بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو ہرا کر لا لیگا ٹائٹل جیت لیا

بارسلونا نے روایتی حریف کو دو صفر سے ہرا کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیتا

بارسلونا(سپورٹس ڈیسک)بارسلونا نے فٹ بال کی دنیا کے بڑے مقابلوں میں سے ایک ایل کلاسیکو میں اپنے روایتی حریف ریال میڈرڈ کو دو صفر سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار سپینش لیگ لا لیگا کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں فتح کے ساتھ ہی بارسلونا نے مجموعی طور پر 29ویں بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ ریال میڈرڈ کے لیے یہ سیزن بغیر کسی بڑی ٹرافی کے مایوس کن انداز میں ختم ہوا۔

میچ کا آغاز بارسلونا کے لیے انتہائی جذباتی تھا کیونکہ کوچ ہنسی فلک کے والد کا میچ سے قبل انتقال ہو گیا تھا تاہم اس کے باوجود وہ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے گراؤنڈ میں موجود رہے ۔ فی الحال ہنسی فلک کی بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے اور وہ ایک سیزن میں 100 پوائنٹس حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔بارسلونا کے مداحوں نے سٹیڈیم میں بیچ بالز اچھال کر اور جشن منا کر اس فتح کو یادگار بنا دیا جبکہ ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں کو ایک بار پھر خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں