بابر کی بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی نگرانی میں نیٹس میں بھرپور پریکٹس

 بابر کی بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی نگرانی  میں نیٹس میں بھرپور پریکٹس

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے تکلیف میں کمی کے بعد دوبارہ نیٹس میں بیٹنگ پریکٹس شروع کر دی ہے۔

بابر اعظم بائیں گھٹنے کی تکلیف کے باعث ڈھاکا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے تھے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ٹیم ذرائع کے مطابق بابر نے بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی نگرانی میں نیٹس میں بھرپور پریکٹس کی،بابر اعظم نے خود ٹیم سے باہر رہنے کی درخواست نہیں کی تھی بلکہ فیصلہ مکمل طور پر مینجمنٹ نے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں