پاکستانی رنر وقار احمد کا سیشلز ٹریل رن میں اعزازکادفاع
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی رنر وقار احمد سیشلز ٹریل رن جیتنے میں کامیاب ہو گئے ۔
افریقی جزائر سیشلز میں ہونے والی سالانہ ٹریل رن میں پاکستانی رنر نے اعزاز کا دفاع کیا۔وقار احمد نے 22 کلو میٹر طویل ٹریک 2 گھنٹے 11 منٹ میں طے کیا۔سیشلز ٹریل رن میں رنرز نے پہاڑ، جنگل، ساحلی پٹی کے دشوار گزار راستے طے کیے ۔مقابلے میں جنوبی افریقی رنر ڈینیئل کلاسن 2 گھنٹے 13 منٹ میں دوڑ مکمل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔