محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں 1000 وکٹیں مکمل
سلہٹ(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں ایک ہزار وکٹیں مکمل ہوگئیں۔
محمد عباس نے بنگلہ دیش کے خلاف سہلٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں گزشتہ روز تین وکٹیں حاصل کرکے 1000پروفیشنل وکٹیں مکمل کیں۔قومی فاسٹ بولر نے 884 فرسٹ کلاس، 84 لسٹ اے اور 32 ٹی ٹونٹی وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس نے دونوں بنگلہ دیشی اوپنرز محمود الحسن جوئے اور تنزید حسن کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کپتان نجم الحسن شانتو کو بھی انہوں نے ہی آؤٹ کیا۔