ریویو پر آؤٹ لے لیتے تو صورتحال مختلف ہوتی:خرم شہزاد
بنگلہ دیش کی ٹیم لکی رہی ،پھر بھی ہم نے اچھا آؤٹ کر لیا:قومی فاسٹ بولر
سلہٹ(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پارٹنرشپ کا لگنا کھیل کا حصہ ہے ، اگر ہم ری ویو پر آؤٹ لے لیتے تو صورتحال مختلف ہوتی،دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں خرم شہزاد نے کہا کہ شروع میں ہمیں وکٹیں ملیں، اس کے بعد ہم بدقسمت رہے ، ایک دو ریویو بھی مس کر گئے ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم لکی رہی ہے لیکن پھر بھی ہم نے اچھا آؤٹ کر لیا۔ یہ پچ ڈھاکا سے مختلف لگ رہی ہے ، بیٹنگ کے لیے اچھی ہے ، اگر اچھی پارٹنر شپ لگ جاتی ہیں تو ہم چار ساڑھے چار سو رنز ضرورکر لیں گے ۔ میری کوشش ہوتی ہے ، جب بھی موقع ملے اپنا بہترین دوں، بیٹنگ پر فوکس ہوگا تاکہ لمبا کھیلیں،میں سمجھتا ہوں ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے چار بولرز ٹھیک ہیں۔