آرسنل 22سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپئن بن گیا

آرسنل 22سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپئن بن گیا

آرسنل 22سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپئن بن گیا مانچسٹر سٹی اور بورن ماؤتھ کے برابر ہونیوالے میچ نے آرسنل کو چیمپئن بنوایا

لندن (سپورٹس ڈیسک)آرسنل نے 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ آرسنل کے لیے انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل کی فتح اس وقت یقینی بنی جب دوسرے نمبر پر موجود مانچسٹر سٹی کا بورن ماؤتھ کے خلاف میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ آرسنل نے ایک روز قبل برنلے کو شکست دے کر مانچسٹر سٹی پر دبا بڑھا دیا تھا اور دفاعی چیمپئن کو ٹائٹل کی دوڑ برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار تھی۔میچ میں کے پہلے ہاف میں ایلی جونیئر کروپی نے بورن ماؤتھ کو سبقت دلوائی تاہم ایرلنگ ہالینڈ نے آخری لمحات میں گول کر کے مانچسٹر سٹی کو شکست سے بچایا، مگر یہ نتیجہ آرسنل کو چیمپئن بنانے کے لیے کافی تھا۔کوچ مائیکل آرٹیٹا کی قیادت میں آرسنل نے گزشتہ تین سیزن رنر اپ رہنے کے بعد بالآخر ٹرافی اٹھالی۔ یہ کلب کی تاریخ کا 14واں لیگ ٹائٹل ہے ۔ اس کامیابی کے بعد شمالی لندن میں جشن کا سماں بن گیا جبکہ برطانوی وزیر اعظم کیر سٹارمر نے بھی آرسنل کو مبارکباد دی۔ میکل آرٹیٹا کی قیادت میں ٹیم نے مسلسل 3 مرتبہ رنر اپ رہنے کے بعد شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں